×

عر ب امارات اسرائیل میں کب اپناسفارتخانہ کھولنےجارہاہے ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

دبئی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )متحدہ عرب امارات کے ایک اعلی سطحی افسر کا کہنا ہے کہ 3 تا 5 ماہ کی مدت کے اندر اسرائیل میں ہم اپنا سفارتخانہ کھول دیں گے۔اسرائیلی اخبار اسرائیل خیوم کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دفترِ خارجہ کے ایک افسر کہ جس کا نام خفیہ رکھا گیا ہے کا کہنا ہے کہ 3 تا 5 ماہ کے اندر

اسرائیلی شہری متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔دفترِ خارجہ کے اسی افسر کا کہنا ہے کہ سفارتخانے سمیت ہائفہ اور ناصیرہ شہروں میں قونصل خانے کھولنے کے امور پر بھی کام جاری ہے۔اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے متمنی ہونے کا ذکر کرنے والے اس افسر کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں مقیم فلسطینی شہری ان کے لیے اہم ہیں اور ہم ان کو قیام ِ امن میں اہم حصہ داروں کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہذا ہمارے قونصل خانوں کے دروازے فلسطینیوں کے لیے بھی کھلے رکھے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اماراتی افسر نے کہا ہے کہ ہم سفارتخانے اور قونصل خانوں کے قیام کے امور پر کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں