×

سکرین والے ماسک پہننے کاکوئی فائدہ نہیں ۔۔عوام کوبری خبرسنادی گئی

واشنگٹن(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) امریکی محققین نے ایک ریسرچ کے بعد بتایا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے خلاف کامیابی کو بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والے تین حفاظتی اجزا سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکی محققین کی ٹیم نے دکھایا ہے کہ N95 ماسک اور چہرے پر لگائی جانے والی حفاظتی سکرین یا شیلڈ نئے کورونا کے پھیلاؤ کو

روکنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتیں۔انہوں نے اسی لیے متنبہ کیا ہے کہ ان چیزوں کے عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر استعمال سے کورونا وبا کو روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی (FAU) کے شعبہ انجینیئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز کے محققین کی طرف سے لیبارٹری میں کی جانے والی ریسرچ کا مقصد چہرے پر لگائی جانے والی سکرینز اور والوو والے ماسک کی افادیت کا جائزہ لینا تھا۔ ریسرچ کے نتائج تحقیقی جریدے فزکس آف فلوئڈز‘ میں یکم ستمبر کو شائع ہوئے۔محققین نے اس مقصد کے لیے لیزر روشنی کا استعمال کیا جبکہ کھانسی یا چھینکنے کی صورت میں ہمارے ناک یا منہ سے نکلنے والے مہین قطروں یا ڈراپ لیٹس جیسی صورتحال کے لیے پانی اور گلیسرین کے مرکب کو ااستعمال کیا گیا۔اس سٹڈی کے نتائج کے مطابق چہرے پر لگائی جانے والی شیلڈ یا سکرین چھینکنے یا کھانسنے کی صورت میں ڈراپ لیٹس کے اولین جیٹ یا پریشر کو تو روک لیتی ہے مگر یہ مہین قطرے نسبتاﹰ زیادہ علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اس کا انحصار ارد گرد کی صورتحال پر ہوتا ہے۔اسی طرح چہرے کے ایسے ماسک جن میں والوو لگا ہوتا ہے جیسے N95، ان میں سے ڈراپ لیٹس کی بہت بڑی تعداد فلٹر ہوئے بغیر ہی گزر جاتی ہے جس کی وجہ سے اس وائرس کے خلاف ان کی افادیت بہت کم ہو جاتی ہے۔فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کے شعبہ مکینیکل اینڈ اوشن انجینیئرنگ‘ کے پروفیسر اور اس تحقیق کے مصنف سدھارتھا ورما کے مطابق امریکا میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ عام لوگوں میں سرجیکل ماسکس کی بجائے چہرے پر پلاسٹک اسکرینز اور والوز لگے ماسکس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چہرے کی شیلڈز کے معاملے میں اس کے اطراف اور نیچے کی جانب سے کافی خلا موجود ہوتا ہے جبکہ والوو والے ماسک میں سے جب آپ سانس اندر کھینچتے ہیں تو یہ رکاوٹ کا سبب بنتا ہے مگر جب سانس خارج کرتے ہیں تو اس میں فلٹر ہوئے بغیر ہوا باہر نکل جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں