×

چین کےصدر کا دورہ پاکستان چینی حکومت نے بہت بڑا اعلان کر دیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا بلکہ اسے ری شیڈول کیا گیا ہے۔ چینی صدر موسم سرما میں دورہ پاکستان کریں گے۔ چینی سفیر نے کورونا کے باعث مئی اور جون میں دورہ ملتوی ہونے کی بات کی تھی۔چینی صدر کے پاکستان کے دورے کی تاریخوں کےتعین کے لیے پاک چین

سفارتی رابطے جاری ہیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے بتایا کہ دونوں حکومتیں صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے حوالے نئی تاریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں