×

ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، افسوسناک خبر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ورمونٹ کے ایک علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ریاست ورمونٹ کے علاقے مورس ٹاون میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا

رہی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کا تعلق نیو یارک سے ہے تاہم ان کی شناخت فی الحال چھپائی جا رہی ہے، کیوں کہ تاحال ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔حادثے کے بعد زخمیوں کو ہیلی کاپٹر میں ورمونٹ یونی ورسٹی اسپتال پہنچایا گیا تھا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد طیارہ اڑا رہے تھے، اس دوران وہ ٹچ اینڈ گو لینڈنگ کی پریکٹس (رن وے پر اترنے کے فوراً بعد پھر اڑان بھرنا) کر رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ رن وے یا قریبی لان میں اترنا چاہ رہے تھے اور اس دوران طیارہ کریش ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں