×

انتہائی افسوسناک خبر، ٹائی ٹینک کے سالوں بعد آج پھر بحری جہاز ڈوب گیا۔کتنےا فراد لاپتہ ہیں ، تفصیل جانیے

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )ہزاروں جانوروں کو منتقل کرنے والا بحری جہاز ڈوب گیا، عملے کے 43 افراد لاپتہ۔ طوفانی لہر کی زد میں آنے اور الٹنے سے قبل بحری جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا تھا، جاپانی کوسٹ گارڈز نے ایک شخص کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے 6 ہزارمویشیوں کو لے جانے والا بحری جہاز

بحیرہ شرقی چین میں سمندری طوفان کے باعث ڈوب گیا جس کے نتیجے میں عملے کے 40 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ اب تک خلیج لائیواسٹاک ون سے تعلق رکھنے والے عملے کے ایک شخص کو بچالیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کاموں میں 3 کشتیاں، 4 جہاز اور 2 غوطہ خوروں نے حصہ لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی جاپان میں واقع امامی اوشیما جزیرے کے مغرب سے 6 ہزار مویشی لے جانے والے جہاز نے ایک پریشان کن کال بھیجی تھی۔اس وقت میساک نامی سمندری طوفان تیز ہواں کے ساتھ اس علاقے سے ٹکرایا تھا۔ کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فلپائن سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ چیف افسر سارینو ایڈواروڈو کو بدھ کی رات کو بچا لیا گیا تھا اور گزشتہ روز تک وہ حادثے میں بچائے جانے والے واحد شخص تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مویشیوں کی لاشیں بھی نکالی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 43 افراد پر مشتمل عملے میں 39 کا تعلق فلپائن، 2 کا نیوزی لینڈ اور دیگر 2 کا آسٹریلیا سے تھا۔کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ سارینو ایڈواروڈو کے مطابق طوفانی لہر کی زد میں آنے اور الٹنے سے قبل بحری جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں