×

امن دشمنوں کا مسجد پرواریا کچھ اور؟دھماکے سے بڑے پیمانے پر نمازی شہید۔25زخمی ہسپتال منتقل ۔افسوسناک خبر

ڈھاکا: (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) بنگلادیش کے دارالحکومت کی جامع مسجد دھماکے سےگونج اٹھی ۔جس کے نتیجے میں بارہ نمازی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔

واقعے کے بعد شدید زخمی 38 نمازیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں 12 نمازیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جب کہ 25 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا اور اسی اخراج کے باعث دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مسجد کی لائٹیں بند کیں ایئر کنڈیشنر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں