×

کورونا سے بھی خطرناک وائرس پنجاب میں پھیلنے لگا۔۔اب تک کتنے کیس سامنے آ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی بھی سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی وائرس کے 2 کنفرم کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد موجودہ سال کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 51 ہوگئی۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس کے 2 نئے

مریضوں کے بعد لاہور میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کےدوران صوبے بھر کے 9 ہزار 435 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں