×

الوداع،الوداع۔ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے صف ماتم ۔مداح پھوٹ پھوٹ کرروپڑے۔بالی ووڈ میں سوگ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)برصغیر کے نامور اداکار یوسف خان (دلیپ کمار) کے دو چھوٹے بھائی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 90 سال کے احسن خان اور 88 سال کے اسلم خان کورونا کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کہتی ہیں کہ دلیپ کمار کو ان

کے دونوں بھائیوں کے انتقال کی خبر نہیں دی گئی کیونکہ ہم انہیں ہر پریشان کن خبروں سے دور رکھتے ہیں۔سائرہ بانو کہتی ہیں کہ دلیپ کمار کو امیتابھ بچن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی خبر نہیں دی گئی تھی کیونکہ وہ امیتابھ بچن سے بہت پیار کرتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 40 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 69 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں