×

آج سندھ کےعوام کیلئے بہت ہی بڑا دن، آج کراچی میں کیا ہونےوالاہے؟عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کہتے ہیں کہ آج کراچی کے لیے بڑا دن ہے، ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے یہ بات

کہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کو اس کی خوبصورتی، روشنیاں اور وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔شہبازگِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جا رہے ہیں، مافیا نے کراچی کی قسمت میں گندا پانی، کچرا، قبضہ مافیا اور بد ترین ٹرانسپورٹ سسٹم لکھ رکھا تھا۔واضح رہے کہ وزیرِ  اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران وہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے عنوان سے 802 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کا اعلان کریں گے، ان میں سے زیادہ تر منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں