×

وفاقی اداروں میں 50فیصد ملازمتیں کسے ملیں گی؟ حکومت فیصلے نے تاریخ رقم کردی،صوبوں کےعوام کیلئے پریشان کن خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے نوجوانوں کے لئے خوشی کی بڑی خبر، اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والوں کیلئے وفاقی اداروں میں ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ منظور کر لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 50 فیصد کوٹے کا اطلاق وفاقی اداروں میں گریڈ1 سے 15

تک کی آسامیوں کیلئے ہوگا۔ وفاقی ملازمتوں میں سندھ کا کوٹہ 19 فیصد، میرٹ پر 7.5 فیصد تعیناتیاں ہونگی۔خیبرپختونخوا کا وفاقی اداروں میں ملازمتوں کا کوٹہ 11.5 فیصد، وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کا 6، سابقہ فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کا 3 فیصد کوٹہ، خیبرپختونخوامیں ضم سابقہ فاٹا کے اضلاع کیلئے آئندہ 10 سال تک ملازمتوں کا الگ کوٹہ مختص ہوگا۔ وفاقی سول ملازمتوں میں آزاد جموں و کشمیر کیلئے 2 اور گلگت بلتستان کیلئے 1 فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں