×

تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار چھٹی ختم۔۔حکومت کے اعلان نے بچوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت تعلیم نے موجودہ تعلیمی سال کیلئے تمام وفاقی تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی نظامت تعلیمات کے نام ایک خط میں وزارت نے تعلیمی نقصان کے ازالے اور اضافی کلاسز کیلئے سالانہ سرمائی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔ادھر وفاقی ثانوی تعلیمی بورڈ

اور انٹر بورڈ کمیٹی کے چیئرمینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دو ہفتے کیلئے امتحانی شیڈول بھی ملتوی کر دیا جائے۔وزارت نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے بھی کہا ہے کہ طلباء کے تعلیمی نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی نظم و نسق کی پالیسی اور حکمت عملی وضع کریں تاکہ طلباء کو تعلیم کے معیار پر کسی سمجھوتے کے بغیر کم سے کم وقت میں تعلیمی دبائو سے نکالا سکے۔تعلیمی اداروں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد طلباء کے امتحانات کے نتائج کو اپنے تعلیمی پروگرام کی بنیاد کے طورپر استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں