×

عمران خان کو کراچی بھیجنے کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ ہےمریم اورنگزیب کا حیران کن دعویٰ

لاہور (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو کراچی بھیجنے کیلئے شہباز شریف کو کراچی جانا پڑا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو سیلاب کے بعد اگلے دن کراچی جانا چاہیے تھا، انہیں کراچی بھیجنے کے لئے شہباز شریف کو کراچی جانا

پڑا۔ شہباز شریف نے عمران صاحب کو احساس دلایا کہ کراچی جاکر وہاں کے عوام کی مدد کریں ۔مریم اورنگزیب نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ نے جو پہلے اعلان کیا تھا وہ پیسے آج تک کراچی کو نہیں ملے، عمران صاحب امید ہے اب جو اعلان کریں گے وہ پیسے کراچی والوں کو ضرور ملیں گے۔انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” پی ٹی آئی کے کراچی سے 14 لاپتہ ایم این ایز کو ساتھ کراچی لے جانا نہ بھولنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں