×

حکومت کا مضبوط کرنے کامشن۔ ۔ کل کون سی اہم شخصیات وزیراعظم سے ملنےو الی ہیں ؟ شاندار خبر

کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد کل وزیراعظم عمران خان سے کراچی میں ملاقات کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور متحدہ وفد کے درمیان ملاقات دوپہر ڈھائی بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی، ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی قیادت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ

وفد میں وفاقی وزیر امین الحق اور رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی شامل ہوں گے۔ملاقات میں کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی جائےگی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے مطالبات بھی دہرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں