×

بھارتی رافیل طیاروں کو خطرات لاحق ہوگئے۔۔۔ امبالا ایئر بیس کے چیف ایئر مارشل نے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا

نئی دہلی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )بھارت کے رافیل طیاروں کو کچرے کے ڈھیر سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس سے حاصل ہونے والے 5 رافیل طیاروں کو بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع امبالا ایئر بیس پر تعینات کیا گیا تھا، ایئر بیس کے چیف ایئر مارشل مانویندر سنگھ نے ہریانہ کی حکومت کو

خط میں بتایا ہے کہ ایئر بیس کے اردگرد موجود کچرے کے ڈھیر رافیل طیارے کیلئے خطرے کا سبب بن رہے ہیں۔خط کے مطابق ایئر بیس کے اردگرد کچرے کے ڈھیر پر بڑی تعداد میں پرندے آتے ہیں جن کی ایئر بیس کی فضائی حدود میں اڑان رافیل طیاروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے ان کچرے کے ڈھیروں کو ختم کیا جائے اور ایئر بیس کے اردگرد 10 کلومیٹر کے علاقے میں اڑنے والے پرندوں کا سدباب کیا جائے۔ایئر مارشل نے اپنے خط میں کچرے کے ڈھیر کو ختم کرنے کیلئے تجاویز بھی دی ہیں کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسے ادارے قائم کیے جائیں اور کچرے کو جمع ہونے نہ دیں، خط کے بعد ہریانہ کی حکومت نے ایئر بیس کے مضافات میں واقع رہائشی علاقوں کے رہائشیوں کو کبوتر پالنے سے روک دیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی گھر سے کبوتر اڑایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں