×

پیار ے بچو! بہت چھٹیاں کر لی آپ نے سکولوں میں ہفتہ وار چھٹی ختم کر دی گئی موسم سرما میں بھی تعطیلات نہیں ہوں گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی وباکی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان کے ازالے کےلئے دور رس اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اسی طرح موسم سرما میں بھی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم

نے دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کی وزارت نے رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ تعلیمی سال کے دوران ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلئے لیا گیا ہے۔ اساتذہ ہفتے کے روز تعلیمی لحاذ سے کمزور طالب علموں کو خصوصی تیاری کروائیں گے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز کی تاخیر سے لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں