×

اختلافات ختم۔۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے امیدیں لگالیں،عمران خان سے کیا مطالبہ کردیا،اپوزیشن ششدر رہ گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب ایک جج کی بیوی سے سوال ہوتا ہے تو معاون خصوصی بھی اسی معیار پر پورا اتریں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 100 سال بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے، بارش کے دوران عوام کو شدید مشکلات کا

سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، سنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کراچی آ رہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم کل ہماری توقعات پر پورا اتریں گے اور صوبے کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ 2 سال بعد نظر آ رہا ہے وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہےانہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دو سال بعد نظر آ رہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے لیکن صرف کراچی کے 3 نالوں کی صفائی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میرپور خاص، بدین اور کھپرو کے عوام بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو سراہتا ہوں کہ وہ بارش کے دوران فیلڈ میں موجود رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں