×

کورونا نے ایک بار پھر تباہی مچادی، مزید 82 ہزار مریض رپورٹ،کتنے ہزار لوگ جان سے گئے ، جانیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں کورونا نے تباہی مچادی، مزید 82 ہزار مریض رپورٹ،کتنے ہزار لوگ جان سے گئے ۔۔۔۔ بھارت میں کورونا کے مزید 82 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے جبکہ مزید ایک ہزار سے زائد مریض انتقال کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین اور فرانس میں کورونا کی

دوسری لہر میں شدت آگئی، اسپین میں ایک ہی دن میں مزید ساڑھے 8 ہزار مریض جبکہ فرانس میں مزید 7 ہزار مریض سامنے آ گئے جبکہ میکسیکو میں مزید 827 افراد جان سے گئے۔دنیا بھر میں دو کروڑ 60 لاکھ مریضوں میں سے ایک کروڑ 82 لاکھ سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں