×

مجھے دوبارہ جیل میں ڈالنے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے،شہبازشریف چیخ اٹھے،بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان مجھے دوبارہ جیل میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں .شہبازشریف نے بڑا انکشاف کر دیا ۔۔۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان کے باہر نکلنے پر اعتراض ہے اور وہ سوچ رہے ہیں کہ

مجھے دوبارہ کیسے جیل میں ڈالیں. کراچی سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ کراچی کے عوام بارش میں ڈوب گئے لیکن وفاق نے سندھ حکومت کے خلاف سیاست کے علاوہ کچھ نہ کیا اور وہ کراچی میں کہیں نظر نہیں آئی، تاہم ہم کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی اور وزیر اعظم ہوتا یا نوازشریف تو کراچی میں ڈیرے لگا کر بارش سمیت تمام مسائل کو حل کرتا، اپوزیشن مہنگائی کی بات کرے تو ہمیں طعنہ دیا جاتا ہے کہ اپوزیشن این آر او مانگتی ہے، اگر اپوزیشن چینی، آٹے، غربت، بے روزگاری کی بات کرے تو کہتے ہیں اپوزیشن این آر او مانگتی ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی اپوزیشن کے ساتھ انتقام کے بجائے معیشت پر توجہ دیتے تو صورتحال مختلف ہوتی، ہمیں دیوار سے لگا کر جھوٹے الزامات کی بنیاد پر پابند سلاسل کیا گیا اور ظلم کا بازار گرم کیا گیا، جبکہ حمزہ شہباز کو اس لئے گرفتار کرکے جیل میں رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ ان کا بیٹا ہے. مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ عمران خان نیازی کہتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن بھارت کی آواز سے آواز ملا رہی ہے، یہ بات وہ کر رہا ہے جو کہتا ہے نریندر مودی ان کا فون نہیں اٹھا رہا، یہ یوٹرن کے ماسٹر تھے اب اس سے بھی آگے نکل چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں