×

شہباز شریف کے پروٹو کول کی گاڑی نجی ٹی وی چینل کے تین ملازمین پر چڑھ دوڑی،افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پرٹو کول کی گاڑی نجی ٹی وی چینل کے تین ملازمین پر چڑھ دوڑی،چینل کے ملازمین ڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے حادثہ کے نتیجہ میں تینوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سرکاری کار نمبر جی اے بی 262 سے پیش آیا جس کو ڈرائیور چلا رہا تھا ۔کار شاہراہ قائد اعظم بالمقابل سعودی پاک ٹاور کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی،جس سے تین موٹر سائیکل سوار جن کا تعلق نجی ٹی وی چینل سے ہے، شدید زخمی ہوگئے۔پولیس تھانہ کوہسار نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کوپمز ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔تاہم تصدیق کی جارہی ہے کہ گاڑی قائد حزب اختلاف کے پروٹو کول کی ہے یا نہیں۔کوہسار پولیس کا کہنا ھے کہ حادثہ کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں