×

مرتضی وہاب نےسابق کپتان سرفراز احمد کو دلاسہ دے دیا

اسلام اآباد(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بہت جوش اور جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرتضیٰ وہاب نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے

لکھا کہ آپ فکر مت کریں، ایسے وقت اور حالات آتے جاتے رہتے ہیں۔ آپ کو کبھی بھی برا لگے یا مایوسی ہو تو اپنی چیمپئنز ٹرافی تھامے ہوئے تصویر کو دیکھنا۔ترجمان سندھ حکومت نے اپنے پیغام کے ساتھ سرفراز احمد کی چیمپئنز ٹرافی کی وننگ ٹرافی تھامے تصویر بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وکٹ کیپر و بیٹسمین سرفراز احمد نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب ایک شعر کے ذریعے دیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ”اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں۔۔۔ جانی جتنا بتاتے و ہمیرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں