×

لداخ کے محاذ پر شکست کے بعد بھارت بھی میدان میں آگیا،چین کے خلاف بڑی کارروائی کرڈالی

نئی دہلی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )بھارتی حکومت لداخ میں چین کو نہ روک سکی تو سیکیورٹی خطرات کی آڑ میں سیکڑوں چینی ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے کشیدگی جاری ہے اور بھارتی فوج کو لداخ میں چینی فوجیوں سے

ہزیمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔بھارت نے لداخ کے محاذ پر چین سے ناکامی کے بعد سیکیورٹی خطرات کا بہانہ بناکر چینی موبائل ایپلی کیشنز اور ویڈیو گیم پب جی سمیت 118 ایپلیکیشنز پر پابندی لگادی۔بھارتی وزیر ٹیکنالوجی نے الزام عائد کیا ہے کہ پابندی میں شامل موبائل ایپس صارفین کی ذاتی معلومات اور دیگر ڈیٹا مشکوک انداز میں چینی حکومت کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی بھارت نے ایسا ہی اقدام سرانجام دیتے ہوئے چین کی 59 موبائل ایپس پر پابندی لگادی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی انٹیلجنس نے اعتراف کیا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول لائن پر چین نے ایک ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں