×

عالمی مارکیٹ میں ریٹ گرنے کےباوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہو گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میںسونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میںاضافہ ہو گیا ہے ۔جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26ڈالر کمی واقع ہو گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 26 ڈالر گھٹ کر 1933 ڈالر کی سطح پر

پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں جمعرات کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت اضافے کے بعد 98 ہزار 851 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں