×

انتہائی افسوسناک خبر،پاک فوج پر حملہ، افسر اور اہلکاروں کی شہادتیں۔ بڑا جانی نقصان ہو گیا۔۔

شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرامن دشمنوں کے وار میں بڑا جانی نقصان ہو ا ہے۔حملے میں ایک افسر سمیت تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امن دشمنوں نے سڑک کنارے دیسی ساختہ

(آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، آئی ای ڈی دھماکا گیریژن سیکٹر میں شگانشپا روڈ پر ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد شہید، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید ہوگئے۔حملے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں