×

کیا کورونا وائرس ویکسین سے بھی کوئی خطرہ ہو سکتا ہے؟ ماہرین بھی پریشان،عوام کیلئے بری خبر

عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے اب تک کئی تحقیقیں ہو چکی ہیں، جبکہ ویکسین کے حوالے سے بھی ماہرین دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ماہرین کو اندیشہ ہے کہ اس ویکسین سے بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین بنانے

کی جدوجہد اس وائرس کو مزید پھیلا سکتی ہے۔ناصرف اتنا بلکہ ماہرین نے تیار ہونے والی ویکسین اور مختلف ادویات کے بارے میں بھی خدشات ظاہر کیے ہیں۔مذکورہ وارننگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے دی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ‘تیاری کے دوران اگر حکام نے ویکسین کی جانچ کرنے میں غلطی کی تو کوئی بھی کم مؤثر دوا کورونا وائرس کی صورتحال کو مزید خراب کردے گی۔ یعنی ان مریضوں کی حالت بھی خراب ہو سکتی ہے جو بغیر دوا کے صحتیاب ہوسکتے ہیں’۔ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے مطابق مریضوں پر استعمال سے قبل ویکسین کے علاج کے مشاہدے میں کم از کم 50 فیصد درست ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں