×

بارش ابھی ہوئی ہی کہا ں ہے،بارش تو اب ہو گی،محکمہ موسمیات نے آج اورکل کے حوالے بہت بڑی پیشگوئی کرڈالی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج سے بارشوں کے ایک نئے سلسلےکی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔ وقفے وقفے سے دو روز تک بارش ہونے کا امکان ہے ، آج درمیانی اور جمعہ کو تیز بارش ہونے کاامکان ہے ۔دوسر ی جانب بارشوں سے تباہی کاسلسلہ جاری ہے ۔ صوابی کے علاقے موسیٰ بانڈہ میں بارش

کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے اور حادثے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوئے ، مختلف واقعات میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں