×

نہ جانےکس کی نظر لگ گئی۔ دشمنوں کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑگئی ۔ پاکستان کادورہ کرنے والے چینی صدر نےاچانک کیا اعلان کردیا افسوسنا ک خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صد ر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ چینی سفیر یائوجنگ نے بتایا ہے کہ دورے کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔، پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خطرات کو شکست دیں گے، منفی عناصر سی پیک سے متعلق ہمیں تعاون سے نہیں روک

سکتے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان کورونا وباء کے باعث ری شیڈول کردیا گیا ہے۔ چینی صدر نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کیلئے نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر سی پیک کے خطرات کو شکست دیں گے۔دونوں ممالک سی پیک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں۔ پاکستان چین اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سی پیک سے متعلق منفی عناصر ہمیں تعاون سے نہیں روک سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں