×

یوٹرن کا سوچناوی ناں۔۔۔۔وزیراعظم کا اسرائیل سے متعلق دو ٹوک موقف، ایسا اعلان کیا کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے‘چند ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا. قطرکے نشریاتی ادارے”الجزیرہ“ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر یکطرفہ فیصلوں سے

مسئلہ حل نہیں ہو گا پاکستان آزاد فلسطین کی حمایت کرتا آیا ہے اورہم اپنے دیرینہ موقف پر قائم ہیں.ملکی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیا ہے لیکن راتوں رات معیشت درست نہیں کی جا سکتی ہم نے حکومت سنبھالی تو متعدد معاشی چیلنجز کا سامنا تھا لیکن ہم نے معاشی اصلاحات اور کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کئے وزیراعظم نے کہا کہ قرض پر انحصار ہو تو معیشت نہیں چلتی اور ہم نہیں چاہتے کہ ملک قرض پر چلے. ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ عوام کو بھوک سے بھی بچانا تھا، ہم نے آنکھیں بند کر کے مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل نہیں کیا ہم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے. ایک اورسوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے اور تمام سیاسی جماعتوں کو کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی نشاندہی کریں ہماری حکومت نے خندہ پیشانی سے تنقید کا سامنا کیا‘وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا پر کوئی قدغن نہیں اور ہماری حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے عمران خان نے کہا میرے دور حکومت میں سب سے زیادہ تنقید ہوئی، ہماری حکومت نے خندہ پیشانی سے تنقید کا سامنا کیا. سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے سول اورعسکری قیادت کےدرمیان بہترین تعلقات ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں. بھارت کے ساتھ تعلقات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس نظریے کی حکمرانی ہے جبکہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے اور گزشتہ سال بھارت نے اس کی خصوصی حیثیت ختم کرکے نیا قضیہ کھڑا کردیا ہے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیرکا حل چاہتا ہے. انٹرویو کے دوران انہوں نے اسلامی دنیا اور عالمی برادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے لیکن ہم اس مسئلے کو اجاگر کرتے رہیں گے عمران خان نے کہا سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بہترین برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی اس پر آواز مسئلے اٹھائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں