×

عثمان بزدار کو ہٹایا تو پھر آپ کی پنجاب حکومت نہیں رہےگی۔ ۔ وزیراعظم عمران خان کو خبردار کر دیا گیا،انکشاف نے ہلچل مچادی

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ عملی طور پر پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی عمران خان ہی ہیں۔یہاں پر ہونے والی غلطیوں کو ذمہ دار وفاق ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مرکز میں ان کے بھائی وزیراعظم

تھے۔غالبا وزیراعظم عمران خان کے پاس عثمان بزدار کا کوئی متبادل نہیں ہے۔انہیں شاید یہ بتایا جا چکا ہے کہ جس روز انہوں نے عثمان بزدار کو ہٹایا تو پھر پی ٹی آئی اپنا نیا وزیراعلیٰ نہیں بنا سکے گی۔ماضی کا تجربہ یہ رہا ہے کہ پنجاب میں مضبوط وزیراعلیٰ مرکز کے لیے ہی خطرہ رہا ہے۔عمران خان کو چاہئیے کہ وہ ایک قابل اور لائق آدمی لائیں لیکن عملی طور پر پنجاب کے وزیراعلیٰ عمران خان ہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عثمان بزدار کے خلاگ نیب کا کیس ثابت ہو گیا تو پھر انہیں عمران خان بھی نہیں بچا پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں