×

موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے میں صرف دو روز باقی رہ گئے،عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور ( نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے میں صرف دو عدالتی روز باقی رہ گئے ,سات ستمبر سے معمول کے مطابق مقدمات کی باقاعدہ سماعت ہوگی .پرنسپل سیٹ پر سات ستمبر سے بارہ ڈویڑن بنچ جبکہ 26 سنگل بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان

کی منظوری کے بعد 7 ستمبر سے 24 دسمبر تک کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے .ڈو یژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شکیل الرحمان خان عدالتی امور نمٹائے گے ,ڈو یژن بینچ نمبر2 میں جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود ,ڈو یژن بنچ نمبر تین میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ منشیات کیس کی سماعت کرے گا ,ڈو یژن بنچ نمبر چار میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن ,ڈو یژن بنچ نمبر پانچ میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چویدری محمد اقبال ,ڈو یژن بینچ نمبر چھ میں جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر اور جسٹس شمس محمود مرزا, ڈو یژن بینچ نمبر سات میں صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سروری چودھری پر مشتمل ہو گا .ڈو یژن بینچ نمبر آٹھ میں جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال ,ڈو یژن بینچ نمبر9 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن شامل, ڈو یژن بنچ نمبر10 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ,ڈو یژن بینچ نمبر 11 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر ,ڈو یژن بینچ نمبر12 میں جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں سماعت کرے گا ۔

تمام ڈو یژن بنچز پیر سے جمعرات تک سماعت کریں گے۔ ڈو یژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں