×

’’لو جی ! اب یہ دن بھی دیکھنے تھے ‘‘مجھے ڈی پورٹ کیا گیا تو سب کا جینا حرام کردو ں گی، امریکی بلاگر سنتھیارچی کی دھمکی سے بڑے بڑوں پر کپکپی طاری ، ہر کسی کو راز کھلنے کا ڈر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گذشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔ امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی

تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔۔اسی حوالے سے سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ میں وزارت داخلہ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کروں گی۔جمہوری جماعت کہلانے کی دعویدار پیپلز پارٹی کے قول و فعل میں تضاد ہے۔کسی بھی قانون میں آزادی اظہارِ رائے پر پابندی نہیں لگائی گئی۔سیاسی جماعت کا بند بیانات سے ڈر جانا عجیب بات ہے۔انہوں نے مزید کہا رحمٰن ملک نے مجھے آصف زرداری سے ملنے نہیں دیا۔سنتھیا رچی سے سوال کیا گیا کہ جب آپ کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا تو کیا مزید سنسی خیز انکشافات سامنے لا سکتی ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے امریکی بلاگر نے کہا کہ اگر مجھے ڈی پورٹ کیا گیا تو سب کا جینا حرام کر دوں گی،ایسے انکشافات ہوں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے ہوں گے۔واضح رہیکہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں