×

صبح صبح افسوسناک خبر، 10افراد کی جان چلی گی۔وجہ کیا بنی ؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈئسک) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 328 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار

کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 983، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 827، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 340، بلوچستان میں 12 ہزار 935، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 935، اسلام آباد میں 15 ہزار 689 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 305 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 84 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 925 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 585 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 328 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 205، سندھ میں 2 ہزار 415، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 255، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 143، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 64 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں