×

دو غیر معمولی سانپ چھت پھاڑ کر گھر میں داخل،رہائشی جب گھرمیں داخل ہواتو۔۔۔بڑی خبرآگئی

سڈنی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )آسٹریلیا کے علاقے کوئنزلینڈ کے ایک رہائشی کو گھر لوٹنے پر اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اُس نے اپنے گھر میں دو غیر معمولی لمبے سانپ گھومتے پھرتے دیکھے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ڈیویڈ ٹیٹ نامی رہائشی کو اپنے گھر لوٹنے پر ایک سانپ کمرے میں جبکہ دوسرا گھر کے

لاؤنج میں ملا جن کا مجموعی وزن تقربیاً 22 کلو گرام کے قریب تھا ۔گھر کے مالک ڈیویڈ ٹیٹ کا آسٹریلیوی اخبار دی ’ریئر میل‘ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ باہر سے جب گھر لوٹے تو انہوں نے باورچی خانے کی ٹیبل پر لکڑی سے بنی چھت کا ایک ٹکڑا گرا ہوا دیکھا، ٹوٹی ہوئی چھت دیکھ کر وہ پریشان ہو گئے اور گھر کے دوسرے حصوں کی تلاشی لینا شروع کی جس پر اُنہیں یہ دو سانپ نظر آئے۔‘ڈیویڈ ٹیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’گھر میں دو سانپوں کی موجودگی سے وہ خوفزدہ ہو گئے تھے، انہوں نے سانپ پکڑنے والی ٹیم کو اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی اور معاملہ جَلد ہی سُلجھ گیا۔‘انہوں نےبتایا کہ ’ وہ اس سے قبل سانپوں کو اپنی چھت پر دھوپ سیکتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔‘سانپ پکڑنے والے اہلکار اسٹیون براؤن کے مطابق یہ کارپٹ پائتھن نسل والے سانپ غیر معمولی حجم اور وزن کے تھے جس میں سے ایک سانپ کی لمبائی 2 عشاریہ 8 میٹر جبکہ دوسرا 2 عشاریہ 5 میٹر لمبا تھا۔مسٹر براؤن کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’عام طور پر جو سانپ وہ پکڑتے ہیں اِن سانپوں کا اُن کے مقابلے میں وزن اور حجم کہیں زیادہ تھا۔‘دوسری جانب ڈیویڈ ٹیٹ کی جانب سے اپنے گھر سے دو سانپوں کے ملنے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی۔ڈیویڈ ٹیٹ نے فیس بُک پر اپنے دوستوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ اگر کوئی سانپ کو دیکھے تو اپنی جگہ پر بغیر حرکت کیے ساکت ہو جائے اور سانپ کا وہاں سے جانے کا انتظار کرے ، ایسا کرنے پر جب سانپ کو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوگا تو وہ خود ہی چلا جائے گا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں