×

ایران پرامریکی پابندیاں،روس بھی پڑوسی ملک کے حق میں میدان میں آگیا،ایسی بات کہہ دی جس سے سپرپاورکے ہوش اڑ گئے

ماسکو(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ایران پر امریکا کی جانب سے پابندیاں لگانے کا قانونی جواز ہی نہیں،ہمیں ایسی امریکی انتظامیہ سے ڈیل کرنا پڑرہا ہے جو کامن سینس تک قبول کرنے کو تیار نہیں۔جے سی پی او اے کے مشترکہ کمیشن کی ویانا میں میٹنگ ہوئی جس کے بعد میڈیا

سے بات کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ بیس ستمبر سے ایران پر امریکا کی جانب سے پابندیاں لگانے کا قانونی جواز ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیل پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کا بھی اس معاملے پر یہی موقف ہے۔ 20 اگست کو اقوام متحدہ میں پیش امریکی قرارداد کی 15میں سے 13 اراکین نے یا تو مخالفت کی تھی یا ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈیل سے یکطرفہ طور پر2018ء میں الگ ہوکر امریکا اس معاملے میں کسی بھی اقدام کا حق کھو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں