×

تیاری کر لیں،جمعرات اور جمعہ کوشدید بارشیں،پاکستان بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے

جمعرات اور جمعہ کے روز بارشوں کے ایک نئے

سپیل کی وجہ سے اربن فلڈکا خدشہ ظاہر کردیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات

اور جمعہ کےروز روالپنڈی، اسلام آباد، اٹک چکوال ، جہلم، فیصل آباد،

ناروال، قصور، بہاولنگر،لاہور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات ، آزاد

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔ جس کے نتیجے

میں میدانی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ صوبہ سندھ میں آئندہ دس روز

تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اس حوالے سے محکموں کو الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں