×

انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ پاکستان کے اہم صوبے میں آسمانی بجلی گرنے سے بڑی تعداد میں پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، یا اللہ رحم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم صوبے میں آسمانی بجلی گرنے سے بڑی تعداد میں پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آسمانی بجلی گرنے سے ضلع تور غر میں چھ افراد کے جان سے جانے اور صوبے کے دیگر حصوں میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی

نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی اوراُن کی بحالی و امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ بدھ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ صوبے بھر میں بارشوں کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ رپورٹس کا بذات خو د جائزہ لے رہے ہیں اور بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے اور متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کیلئے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹس انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کو پوری طرح متحرک کردیا گیا ہے اور کوشش ہے کہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جائے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں