×

بدھ کا روز پاکستانیوں پر بہت بھاری، کئی جانیں چلی گئیں ، افسوسناک خبر

مانسہرہ(نیوز ڈیسک)خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ میں مکانات پر تودہ اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کی جان چلی گئی،بونیر میں تودہ گرنے سے گھر تباہ، 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں مکان پر مٹی کا تودہ گر گیا جس کے

نیچے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔دوسری جاب خیبر پختون خوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع بونیر میں تودہ گرنے سے گھر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں