×

میٹرو بس ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہیں نہ دیے جانے پر کام چھوڑ کر ٹریک پر دھرنا دے ڈالا ۔

جس پر میٹرو بس انتظامیہ حرکت میں آگئی اور پولیس کو طلب کرکے مظاہرین کو تھانوں میں منتقل کردیا ۔میٹرو بس اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس اتھارٹی نے نجی کمپنی کو جون

تک کی ادائیگیاں کررکھی ہیں اور کرونا کے باعث بندش کے دوران کتنے ملازمین تعینات رہے، اس حوالے سے تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔

معمولی تعطل کے بعد اب آپریشن بحال ہے جب کہ نجی کمپنی کو ملازمین کی تنخواہوں کا ایشو حل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں