×

پاکستان میں مزید کتنے دنوں تک بارشوں رہیں گی۔۔۔؟ پانی میں ڈوبے شہریوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں مزید کتنے روز تک بارشیں ہونگی ،اعلان کر دیا گیا ۔۔۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ محکمہ موسمیات کی آئندہ دنوں کی ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق ملک میں میں دو دن تک مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ

اور جمعرات کو بارش ہو گی۔ غلام سرور خان نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم کل سے صاف ہو جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ کراچی میں مزید بارشوں کا امکان نہیں،ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم جمعہ سے اگلے جمعے تک موسم صاف رہنے کی پشینگوئی ہے۔

غلام سرور خان نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ عوام کے دکھ درد کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں