×

شہرقائدمیں ایک ہفتے سے بجلی کی بندش نے اداکاروں کوبھی پریشان کردیا،حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

کراچی (ویب ڈیسک )شہرقائد میں حالیہ بارشوں کے بعد کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر پوش علاقوں کی نشیبی علاقوں جیسی حالت ہوگئی، بارش ہوئے کئی روز گزر گئے لیکن کے الیکٹرک کی مہربانی سے بجلی بحال نہ ہوسکی، اداکار فیصل قریشی کا شمار بھی انہی متاثرین میں سے جو بارش کے بعد سات روز سے بجلی بندش کا سامنا

کرررہےہیں۔

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ اُن کے گھر مون سون بارشوں کے بعد جانے والی بجلی اب تک بحال نہیں ہوسکی،گزشتہ رات ٹوئٹ پر فیصل قریشی نے بتایا کہ کل صبح 8 بجے ماشاءاللّٰہ سے بغیر بجلی کے سات دن ہوجائیں گے،انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ ’شاندار بھی لکھا، فیصل قریشی گزشہ ایک ہفتے سے کے الیکٹرک کی بے حسی پر سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کررہے ہیں، انہوں نے لکھا کہ مسلسل 5 دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جنریٹر پر گزارا کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنا دُکھ بیان کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ پانچ دن سے مسلسل جنریٹر چل رہا ہے اور اب وہ عجیب عجیب سی آوازیں بھی نکال رہا ہے،انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کِیا آپ مجھے نیا جنریٹر دیں گے یا مجھ سے ایک سال کا بِل لینے کا ارادہ نہیں۔

ڈیفنس اور کلفٹن سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ان رہائشیوں کی جانب سے کنٹونمٹ بورڈ کے دفتر کے باہر دو روز قبل احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں