×

عرب ملک کا غیر مسلموں کی تمام عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان

ابوظہبی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی میں غیر مسلموں کی تمام عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کیا ہے، تاہم صرف تیس فیصد حصے کو زیر استعمال لایا جائے گا۔عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچنے کے لیے عبادت گزاروں اور عملے کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی

ہدایات دی جائیں گی۔ اماراتی ادارہ برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ بچوں اور عمر رسیدہ افراد جو کسی موذی مرض میں مبتلا نہیں ہیں کو عبادت گاہوں میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اہلکار سلطان المطوع کے مطابق عبادت کے علاوہ دیگر تمام سرگرمیوں اور تقریبات کے انعقاد پر پابندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سرگرمیوں کے لیے گرجہ گھروں کی انتظامیہ کو آن لائن مواقع استعمال کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں