×

جنگ ہوئی تو بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا،اگر  انڈیا مقابلہ کرنا چاہتا تو پھر ۔۔۔ چین نے دھماکہ خیز اعلان  کر دیا 

بیجنگ (آن لائن )چین اور انڈیا کے درمیان لداخ میں سرحدی تنازع پر کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انڈیا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو اس کو ماضی کے برعکس زیادہ فوجی نقصان اٹھانا پڑے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات چینی حکومت کےحمایت یافتہ اخبار گلوبل ٹائمز نے منگل کو اپنے اداریے میں لکھی ۔گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ ’انڈیا کہتا ہے کہ اس نے چینی فوج کی در اندازی روکی ہے۔ یہ انڈین فوج تھی جس نے کشیدگی بڑھانے میں پہل کی۔اخبار میں مزید لکھا

گیا ہے کہ انڈیا کو ’طاقتور چین‘ کا سامنا ہے اور نئی دہلی کو اس وہم و گمان میں نہیں رہنا چاہیے کہ اسے اس معاملے پر امریکہ کی حمایت ملے گی۔لیکن اگر انڈیا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو چین کے پاس انڈیا کے مقابلے میں زیادہ وسائل اور صلاحیت ہے۔ اگر انڈیا فوجی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو پیپلز لبریشن آرمی اس کو 1962 کی نسبت زیادہ شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں