×

پاکستان میں الیکٹرک بسیں شروع چلیں گی، فواد چوہدری کا اہم اعلان 

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی نیوز ویب سائٹ کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں الیکٹرک بسیں شروع چلیں گی۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ چائنیز آٹو موبائل کمپنی سکائی ویل پاکستان میں 50 ملین ڈالر انویسٹ کرے گی، خبر میں فواد چوہدری کیمیڈیا سے گفتگو کا حوالہ دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پچاس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پہلے فیز میں ہوگی، دوسرے فیز میں بسیں پاکستان میں بننا شروع ہوں گی، پاکستان میں الیکٹرک بسیں رواں سال سے چلنا شروع ہو جائیں گی۔فواد چوہدری

نے کہاکہ الیکٹرک بسیں اسلام آباد اور لاہور میں چلیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں