×

شبلی فراز کہتے ہیں کراچی کیلیے بڑا منصوبہ لارہے ہیں، دو سال ہوگئے آج بھی یہی کہتے ہیں کہ منصوبے لارہے ہیں، سندھ حکومت برس پڑی

کراچی (این این آئی)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری میں وفاق کی کوئی دلچسپی نہیں ہے،پی ٹی آئی بڑے دعوے کرتی ہے مگر اسے کراچی میں تکمیل نہیں کرتی۔

میڈیا سے بات چیت میں حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا کہکراچی سندھ کا دارالخلافہ اور ملک کا معاشی دارالخلافہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ 162 ارب کراچی پر خرچ کریں گے لیکن دو سال گزر گئے، 162 ارب کے کراچی پیکیج کا کچھ نہیں ہوا۔

مرتضی وہاب نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا 162 ارب

روپے وفاقی حکومت نے کراچی پر لگا دیئے؟،انہوں نے کہاکہ شبلی فراز کہتے ہیں کراچی کیلیے بڑا منصوبہ لارہے ہیں، دو سال ہوگئے آج بھی یہی کہتے ہیں کہ منصوبے لارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سنہرے خوابوں میں الجھا کر رکھا ہے، پی ٹی آئی کام کرنے کے بجائے باتیں کرنے کا کام کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں