×

عمران خان کی حکومت ایک خاتون سے خوفزدہ ہے، عمران خان ڈرگئے ہیں عمران خان کان کھول کر سن لو۔۔۔”شاہد خاقان عباسی‎حکومت پر برس پڑئے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو حکومت ایک خاتون کو برداشت نہیں کرسکتی وہ عوام کو کیا برداشت کریگی۔ منگل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کی ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہعمران خان کی حکومت کی اصلیت آپ کے سامنے ہے، ایک خاتون عدالت میں پیشی کے لیے آئی ہے اور پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات ہے، پولیس کو کھڑا کر کے عوام کو روکا گیا۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہائیکورٹ جانیکا حق سب کو ہوتا ہے، مسلم

لیگ کے ورکرز کو دو میل دور رکاوٹیں لگا کر عدالت جانے سے روکا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رکن اسمبلی آج بارش میں کھڑے ہیں، ایک اے ایس آئی کہتاہے میں آگے نہیں جانے دے سکتا، اس حکومت میں ہائیکورٹ کیاندر رسائی بند کر دی گئی ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان سن لیں، دروازے بند کرنے سے عوام نہیں رکیں گے۔انہوںنے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب یہ رکاوٹیں نہیں رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں