×

ڈاکٹر ماہاعلی کی موت کے بعد سب سے پہلے مجھے وقاص نامی لڑکا ملا اس نے کیا بتایا ؟ یہ کنفرم ہو گیا کہ ماہا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا لیکن اس نے ایسا کیوں کیا ؟ والد کے چونکا دینے والے انکشافات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر ماہا علی معاملے میں اس کے والد آصف شاہ تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا کے والد کا کہنا تھاکہ جنیداور اسکے دوست ماہا کو بلیک میل وتشددکا نشانہ بناتے تھے،ان اوباشوں کا گروپ لڑکیوں کو نشے کی جانب لگاکراپنی بات منواتااوردھمکیاں دیتا ہے، ان لوگوں نے دیگر کئی لڑکیوں کی زندگی برباد کردی، حکومت و عدلیہ انصاف فراہم کرے۔ڈیفنس میں چند روز قبل خود کشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف شاہ نے پیر کو اپنے گھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاکٹر ماہا کا بہت

دنوں سے کیس چل رہا ہے یہ بھی کنفرم ہو گیا ہے کہ اس نے خودکشی کی اب سوال یہ ہے کہ اس نے خود کشی کیوں کی؟حالیہ دنوں میڈیا پر جو بھی خبریں نشر ہوتی رہیں وہ سب غلط تھیں،ماہا کی موت کے بعد سب سے پہلے مجھے وقاص نامی لڑکا ملا جو ہم سے پہلے پہنچا ہوا تھا ، میں نے وقاص سے پوچھا تم کون ہو تو اس نے کہا میں ماہا کے ساتھ ہوتا تھا میں ٹیکنی شن ہوں ،پھر ایک لڑکا ملا اس سے میں نے پوچھا آپ کون تو اس نے جواب دیا کہ میں ماہا کی دوست مہوش کا دوست جنید ہوں، جنید اور وقاص نے ملکر بہت بڑا گیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں