×

حکومت کا سوشل میڈیا سے جڑے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کا حصہ بننے والے وٹس ایپ گروپوں اور پیجز سے فوری لاتعلق رہنے کا حکم دیدیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ملازمین شوشل میڈیا پیجز اور وٹس ایپ گروپس
سے خود کو لاتعلق کریں سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سے تعلق غلط معلومات کے پھیلا اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کا باعث بن رہا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا سے جڑے رہنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں