×

جنید میری بیٹی ڈاکٹر ماہا علی کو ساتھ کہاں لے کر گیا تھا ، اس کو کس چیز کی لت لگائی‎؟والد کے چونکا دینے والے انکشافات‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر ماہا علی کیس میں نیا موڑ آگیا، والد نے چونکا دینے والے انکشافات کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی زندگی کے خاتمے سے متعلق ان کے والد آصف نے کہا ہے جنید میری بیٹی کو دھمکیاں دیتا اور زدو کوب کرتا تھا ، شادی کی خبریں من گھڑت تھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے میری چھوٹی بیٹی نے ڈاکٹر ماہا کی موت کے بعد
معاملات سے آگا ہ کیا ۔ جنید کی چھوٹی بہن مہوش کی میری بیٹی ماہا کیساتھ دوستی تھی جس نے جنید کیساتھ ملاقات کروائی ۔ وہ اسے

اپنے ساتھ دوست عرفان قریشی کے گھر لے کر گیا ، اور اسے نشے کی لت لگائی ۔ ان کا گروہ لڑکیوں کو ورغلاتا ہے اور انہیںنشے کی عادت میں مبتلا کرتا ہے ۔ دوسری جانب ڈاکٹر ماہا کے دوست جنید نے ماہا کیس بارے اہم انکشافات کئے تھے۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا کے والد سے پوچھا جائے کہ ان کی بیٹی کے پاس قیمتی آئی فون کہاں سے آیا۔ جب فون اس کے پاس آیا تو ماہا کی جاب بھی نہیں تھی۔جنید نے کہا کہ ماہا کی جاب چار ماہ پہلے سے شروع ہوئی تھی۔ جنید نے اہم سوال اٹھایا کہ جو شخص کسی کو مارتا ہے یا برا سلوک کرتا ہے تو اس سے ایک دن پہلے تک کوئی بات نہیں کی جاتی۔ ماہا زندگی کا خاتمہ کرنے سے ایک دن قبل مجھ سے بالکل ٹھیک بات کر رہی تھی، ہم دونوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ جنید نے انکشاف کیا کہ ماہا نے کبھی تابش نامی نوجوان کا ذکر نہیں کیا۔ ان دونوں کے تعلق کے بارے میں مجھے ماہا کے بھائی نے بتایا۔ جنید نے کہا کہ ماہا کا کہنا تھا کہ میری والد سے پراپرٹی کے معاملے پر لڑائی چل رہی ہے۔ جنید کا کہناہے کہ ماہا کے بھائی نے اسے اس واقعہ کے بارے میں بتایا جیسے ہی مجھے پتہ چلا میں فوراً ہسپتال پہنچ گیا، میں پوری رات ان کے ساتھ رہا۔ جنید نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹر ماہا کے والد کو کہا کہ بلیڈنگ ہو رہی ہے اس لئے چھیپا سے غسل کرا لیتے ہیں، جنید نے کہا کہ ایمبولینس سے لے کر کفن تک سارے اخراجات میں نے اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں