×

کراچی میں 12سال سے ایک شخص بیٹھا ہوا ہے اور اپنی من مانی کررہا ہے،دو کروڑ انسانوں کی کیا حالت کر دی ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی،مولانا فضل الرحمٰن کی شہبازشریف سے ملاقات کامیاب نہیں ہوئی، جس طرح دلی لٹی اسی طرح کراچی کو لوٹا گیا،وزیراعظم کو وہاں جانا چاہئے تھا۔نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ کراچی کا المیہ دیکھ کردل بوجھل ہیں،کراچی پر جو بیت گئی وہ قیامت صغریٰ ہے۔سیاستدانوں کو تو اپنی سیاست سے غرض ہے،انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ دو کروڑ انسانوں پر کیا بیت رہی ہے۔کراچی میں 12سال سے ایک شخص آصف زرداری بیٹھا ہوا

ہے اور اپنی من مانی کررہا ہے۔جو پلاٹ، بلڈنگ چاہے خرید لے۔ایم کیو ایم نے اسی ہزارمکانوں کی نالوں پرتعمیر کی اجازت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں