×

کراچی کے 3بڑے مسائل ہو نگے اب حل وزیر اعظم عمران خان نے زبردست اعلان کردیا

اسلام آباد (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی، کراچی میں نالوں کی صفائی اور نکاس آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔ ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بارش سے کراچی کے عوام کی تکالیف کا پوری قوم کو احساس ہے۔مشکل گھڑی میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کے تین

بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی، شہر میں نالوں کی صفائی کے ساتھ تجاوزات کو مکمل ہٹایا جارہا ہے ، کچرے اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی اور نکاس آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں