×

سینٹ انتخابات: وفاقی کابینہ نے سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری د یدی شو آف ہینڈ انتخابات کرانے کی تجویز مسترد، کس نے کس کو ووٹ دیا پتہ چل جائیگا

اسلام آباد ( آ ن لائن ) سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیش رفت، وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کر دی گئی، کاسٹ کئے گئے ووٹ میںمعلوم ہو گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا۔ ترمیمی مسودے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات سنگل ٹرانسفر ایبل اوپن ووٹ کے ذریعے ہونگے ۔ ترمیمی مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ ووٹ بیچنے

کے عمل کو روکنے کیلئے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں